پاکستانتازہ ترینجرائم

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کی مذمت

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی جانب سے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ہم اسکول بس پر بے رحمانہ اور سفاکانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ ہیں، معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے، اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا ‌‌شکار نہیں ہونا چاہیے، ہم پاکستان میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔خیال رہے کہ آج خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں نے اسکول جانے والے بچوں کی بس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں، بس ڈرائیور اور ہیلپر سمیت 6 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button