پاکستانتازہ ترینتجارتجرائمدنیا

بھارتی فوج کا مقابلہ کریں گے، پاک فوج کیلئے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، سکھ رہنما

رہ نما تحریک خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہےتویہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا اور نیا ملک بنے گا، بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے۔رہنما تحریک خالصتان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کی تحریک ڈالے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے لیے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، بھارتی فوج کا ہم مقابلہ کریں گے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ مقبوضہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ ہونا شروع ہوگئی ہے، وال چاکنگ میں کہا گیا ہے کہ سکھ پاکستان کے خلاف نہ لڑیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button