پاکستانتازہ ترینجرائم

خیرپور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی فائرنگ سے قتل

خیرپور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ سانگھڑ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے عہدے پر تعینات تھے۔پولیس نے بتایا کہ لیاقت علی پھلپوٹو چھٹی لے کر خیرپور میں اپنے گھر آئے ہوئے تھے جہاں نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ درج کرکے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button