اہم خبرپاکستانتازہ ترین

پاک بحریہ کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین

پاک بحریہ نے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔پاک بحریہ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دھنک کے نام سے ویڈیو جاری کی گئی جس میں رہنما کے طور پر مادر ملت فاطمہ جناح، آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ، بلقیس ایدھی، ارفع کریم اور بینظیر بھٹو کو دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں پولیس اور سکیورٹی فورسز سمیت مختلف شعبوں میں محنت کرتی خواتین بھی شامل ہیں۔پاک بحریہ نے پولیو قطرے پلانے والی ہیلتھ ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ایتھلیٹ اور مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو بھی سراہا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button