پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی اور لیڈر شپ نے 9 مئی واقعات کی مذمت کی: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور لیڈر شپ نے 9 مئی واقعات کی مذمت کی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں کون ملوث ہے اور کیسے پہنچا جائے، جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، پھر فیئر ٹرائل ہو، جوڈیشل کمیشن سے ہونے والا فیئر ٹرائل سب کو قابل قبول ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے پٹیشن فائل کرچکی ہے، پی ٹی آئی کا اصولی مؤقف رہا ہے کہ سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہ ہو۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ سویلین کے حق میں فیصلہ دے گی، ملٹری کورٹ میں سویلین کا ٹرائل ہم غیر آئینی سمجھتے ہیں، ملٹری ٹرائل صرف اور صرف ان لوگوں کا ہونا چاہیے جو یونیفارم میں یا ریٹائرڈ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button