اہم خبرپاکستانتازہ ترین

26نومبر کے تمام ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے: عطا تارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 26 نومبر کے تمام ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنی ناکامی چھپانےکے لیے جھوٹی کہانیاں بنائی گئیں، اسلام آباد میں ناکامی پرجھوٹ بولا جارہا ہے، ریاست کبھی گھٹنےنہیں ٹیکتی، ریاست کا کام ہی عمل داری نافذ کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خفیہ رپورٹس تھیں فائنل کال کی آڑ میں قتل وغارت کی جائے گی، تحریک انصاف کے احتجاج میں37 افغان شہری تھے، اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت کے بغیر ہونے والا احتجاج غیرقانونی تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں احتجاج ہوتے ہیں کہیں اے کے47دیکھی ہے؟ یہ جدید اسلحہ اورغلیلیں بھی لیکرآئے، ان کا مقصد لاشیں گرانا اورامن وامان خراب کرنا تھا، خیبرپختونخوا کی عوام باہرنہیں نکلے۔عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام انتشارکی سیاست نہیں چاہتے، شرمندگی مٹانےکےلیےلاشوں کےحوالےسےجھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، کوئی ایک ویڈیو دکھ ادیں جس میں سیدھی فائرنگ ہوئی ہو۔ان کا دوران گفتگو دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ مرادسعید سی ایم ہاؤس خیبرپختونخوا میں چھپا ہوا ہے، مراد سعید احتجاج میں شریک تھا، ان کے ساتھ تربیت یافتہ جتھےتھے، گرفتاری کےلیےسی ایم ہاؤس چھاپہ مارنا اچھا نہیں لگتا۔دوسری جانب سیکرٹری داخلہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےصبروتحمل کا مظاہرہ کیا، تین رینجرز،ایک پولیس اہلکارشہید ہوا، مظاہرین نےبلااشتعال گولیاں چلائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button