اسلام آباد (نیوزڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر حکومت پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، کسی بھی قسم کا ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں ہو گا، اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آتا تو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 سمیت تمام ایونٹس میں پاکستان شرکت نہیں کرے گا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں، ساری ٹیمیں پہلے پاکستان آچکیں اب بھی آنے کو تیار ہیں تو بھارت کیوں نہیں آئے گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آتا تو جب تک پاک، بھارت تعلقات ٹھیک نہیں ہوں گیں پاکستان بھارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلے گا۔
0 174 1 minute read