پشاور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ملکی سسٹم ہمارے ورکرز کو خوفزدہ کرنے کی کوشش میں بے نقاب ہو گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے بہت سارے ورکرز گرفتار کرلیے گئے تھے، ہم پرامن تھے، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم پر فسطائیت اور شیلنگ کی گئی، ربڑ بلٹ اور ہر طرح کے حربے ہم پر استعمال کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز نے بھی بھرپور مقابلہ کیا، ہمارے سرکاری لوگ جو ڈیوٹی کررہے تھے انہوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا، ہمارے 99فیصد گرفتار ورکرز رہا ہوگئے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جو سرکاری لوگ رہ گئے ہیں ان کی 5تاریخ کو پیشی ہے ، وہ بھی رہا ہوجائیں گے، حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرکے ایک سے دوسرے تھانے میں پرچے دیئے۔علی امین گنڈاپورکا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے، 9مئی سے لیکر اب تک پی ٹی آئی کے خلاف ایک سلسلسہ شروع ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، بشریٰ بی بی رہا ہوئی ہیں، ملکی سسٹم نے لوگوں پر خوف ڈالنے کی کوشش کی تھی، لیکن بے نقاب ہوچکا ہے۔
0 368 1 minute read