گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)پولیس نے ڈاکو گینگ کا سرپرست سب انسپکٹر اور جیل ملازم گرفتار کر لیا۔ تھانہ باغبانپورہ پولیس نے ڈاکوں سے ڈکیتی کے موٹرسائیکل لینے کے الزام میں گرفتار کیا، سب انسپکٹر شہیر امن کے ساتھ جیل پولیس کا اہلکار قیصر بھی شامل ہے۔ سب انسپکٹر اور جیل پولیس اہلکار کو تھانہ باغبانپورہ میں درج مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے، سب انسپکٹر شہیر امن آر پی او آفس میں انچارج خدمت مرکز تعینات تھا، سب انسپکٹر اور جیل پولیس اہلکار کو تھانہ باغبانپورہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضہ سے 4 موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں، باغبانپورہ پولیس نے احمد نامی ڈاکو کو گرفتار کیا تو ملزم نے دوران تفتیش سب انسپکٹر اور جیل اہلکار کا انکشاف کیا۔سب انسپکٹر شہیر امن اور جیل پولیس اہلکار کو احمد نامی ملزم کے انکشاف پر گرفتار کیا گیا۔
0 795 1 minute read