پاکستانتازہ تریندنیا

شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 40 زخمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 40 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں بنیامینا کے علاقے میں دھماکا سنائی دیا کہ جس کے بعد متاثرہ مقام پر ایمبولینسز روانہ کردی گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے آنے والے ڈرون نے اسرائیلی فوج کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے مقام پر بڑی تعداد میں ایمبولنسز موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی بھی متواتر پروازیں جاری ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد اطراف کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button