اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ سول جج عائشہ شبیر نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، عدالت کی جانب سے عدالتی حکم عدولی پر چیئرمین نادرا اور ریونیو افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔ عدالت میں جائیداد کے تنازع کا مقدمہ زیرسماعت ہے، عدالت کی جانب سے ایف آئی اے فرانزک، ریونیو افسران سمیت نادرا سے متعلقہ ریکارڈ طلب کیا گیا تھا، نادرا کی جانب سے مہلت ملنے کے باوجود ریکارڈ عدالت کو فراہم نہیں کیا گیا۔ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر چئیرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عدالت نے متعلقہ پٹواری کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
0 1,182 1 minute read