
بلوچستان کے شہر تربت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت میں گاڑی سے دھماکا خیز مواد برآمد کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے دعوی کیا ہیکہ گاڑی سے برآمد دھماکا خیز مواد 280 کلوگرام سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد تربت میں دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا۔