
کوئٹہ(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی منظوری کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی کا بینہ تحلیل کردی گئی۔بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیاپارٹی اعلامیہ کے مطابق نواب ثنا اللہ زہری کی سربراہی میں 6 رکنی ری آرگنائزیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی کے سیکرٹری سینیٹر صابر بلوچ جبکہ میر محمد صادق عمرانی، میرباز خان کھیتران، سید اقبال شاہ اور سردار عمر گورگیج کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔