پاکستانتازہ ترین

بیچارے فساد گروپ والوں کیساتھ تو ‘موئے موئے’ ہوگیا: عظمی بخاری

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بیچارے فساد گروپ والوں کے ساتھ تو ‘موئے موئے’ ہوگیا، چلو بھاگو۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عظمی بخاری نے کہا کہ تازہ خبر یہ ہے کہ گنڈا پور آج پھر پنجاب میں داخل ہوئے بغیر واپس چلا گیا۔گنڈا پور سرکاری وسائل کو آگ لگا کر غنڈہ گردی کر کے سر پٹخ پٹخ کے واپس لوٹ گیا، یہ کمال ہے سی ایم پنجاب کا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں غنڈہ گردی نہیں قانون کی حکمرانی چلے گی، وزیر اعلی پنجاب کو اپنی حکومت کی رٹ منوانی آتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button