اہم خبرپاکستانتازہ ترین

اختر مینگل کا ووٹ کے بدلے 2ہزار لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم کیلئے ووٹ کے متعلق اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، مینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی تک ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔کابینہ ذرائع نے بتایا سینیٹ میں بی این پی مینگل کے دو ووٹ اہمیت اختیار کر گئے، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے، سردار اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سردار اختر مینگل نے صادق سنجرانی سے دو سینیٹ ووٹ کے بدلے 2 ہزار لاپتہ افراد کی فورا بازیابی کا مطالبہ کردیا ہے۔قارئین چند سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ بظاہر نظر آرہا ہے کہ اختر مینگل سے مذاکرات کی کامیابی تک اجلاس ملتوی ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button