اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق آصف درانی نے مئی 2023 میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف درانی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پاکستان کا افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے کی اسامی خالی ہوگئی ہے۔
0 416 Less than a minute