17 رکنی انگلش ٹیم کی قیادت انجری سے واپسی کرنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کریں گے۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں ریحان احمد، شعیب بشیر، ہیری بروک، کرس ووکس، جو روٹ، اولی اسٹون، جارڈن کاکس شامل ہیں۔
ان کے علاوہ گس ایٹکنسن، زیک کرالی، بین ڈکٹ، برائیڈن کارس، جیک لیچ اور دیگر کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہوگی۔
کراچی کے اسٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے پاک ۔ انگلینڈ سیریز کے مقام کی تبدیلی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان ہونا باقی ہے اور توقع ہے کہ پی سی بی، سیریز کے شیڈول کا رواں ہفتے کے آخر تک اعلان کر دے گا۔