پاکستانتازہ ترین

پولیس وردی میں گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس یونیفارم پہن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے اسلحہ، وردیاں اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

اورنگی ٹاؤن میں اقبال مارکیٹ پولیس نے حوا گوٹھ راجا تنویر کالونی سے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو پولیس کی وردیاں پہن کر گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی طارق مستوئی نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس وردی پہن کر گھروں میں ڈکیتی کی کئی وارداتیں کی تھیں اور ان کے خلاف اقبال مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، پولیس وردیاں، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی ہے جب کہ انہوں نے اورنگی ٹاؤن کے علاوہ بلدیہ ٹاؤن اور منگھو پیر کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کا بھی اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان پہلے گھر کی ریکی کرتے تھے اور پھر موقع ملتے ہی دیوار پھلانگ داخل ہوتے اور لوٹ مار کر کے فرار ہو جایا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی کے ضلع وسطی میں بھی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جو پولیس وردی پہن کر لوٹ مار کی وارداتیں کرتا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ ملزم نےموٹرسائیکل پربھی پولیس کی نمبرپلیٹ لگارکھی تھی اور پولیس یونیفارم پہن کرناکہ لگا کر شہریوں سےلوٹ مارکرتاتھا۔

پولیس کے مطابق کہ مذکورہ ملزم پولیس وردی پہن کر دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے میں بھی ملوث ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button