اہم خبرپاکستان

بجلی کمپنیوں نے اپنی نا اہلی چھپانے کیلیے صارفین کو ساڑھے 8 ارب کا چونا لگا دیا

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لائن لاسز چھپانے کے لیے انوکھا انداز اختیار کرتے ہوئے صارفین کو ساڑھے 8 ارب کا چونا لگا دیا ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اپنے لائن لاسز چھپانے کے لیے ایسا انوکھا انداز اختیار کیا ہے جس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ گرڈ سے فیڈر کو موصول یونٹس کم ہیں جب کہ کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو بلنگ زیادہ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لائن لاسز چھپانے کے لیے اس کا سارا ملبہ قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر ڈالتے ہوئے ان سے 8 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد کی اوور بلنگ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ اوور بلنگ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی جانب سے کی گئی ہے جس کی مالیت 2 ارب 39 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔
لاہور اور اسلام آباد کی الیکٹرک کمپنیوں لیسکو اور آئیسکو نے اپنے صارفین سے اوور بلنگ کی مد میں تین ارب روپے سے زائد کی وصولی کی ہے۔

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) نے اپنے صارفین کو ایک ارب 73 کروڑ، 20 لاکھ روپے سے زائد کا چونا لگایا جب کہ فیسکو، گیپکو، میپکو اور کیسکو نے بھی اوور بلنگ کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی انتظامیہ کی جانب سے لائن لاسز کے اعداد وشمار کو غیر شفاف ظاہر کرنے کے لیے صارفین پر اوور بلنگ کے ذریعے اربوں روپے کا بوجھ ڈالا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button