کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدر آباد نے مہران یونیورسٹی کے سابق لائبریرین کی دائر توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کیا۔ سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میں دائر درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنشن کی عدم ادائیگی پریونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف پٹیشن دائرکی تھی، عدالت کوآگاہ کیا گیا پنشن کے اجرا کا اختیار یونیورسٹی انتظامیہ کا نہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ عدالت کوبتایا گیا تھا پنشن کے اجرا کی درخواست وزیراعلی سندھ کوارسال کی گئی ہے، عدالت نے وزیراعلی کو 60 روز میں درخواست پر فیصلہ صادرکرنیکا حکم دیا تھا لیکن6 ماہ گزر جانے کے باوجود عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہ ہوسکا۔ عدالت نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو 3 اکتوبرکو پیش ہونے یا وکیل کے ذریعے جواب داخل کرانے کا حکم دیا۔
0 1,338 1 minute read