اہم خبرپاکستانتازہ ترین

سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(اخبارحق مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا ، جس میں بی ایل اے کے تین دہشتگردہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشتگرد علاقے میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے 12 اگست کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر کو بھی شہید کیا، کارروائی کا مقصد واقعہ میں ملوث مجرموں کو کٹہرے میں لانا تھا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز قوم کی مدد سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button