تازہ ترینصحت

پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا

اسلام آباد: وزارت قومی صحت نے پاکستان میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خلیج ممالک سے آنے والے خیبرپختونخوا کے شہری کو ایم پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر اس کے ٹیسٹ کر کے نمونے تصدیق کیلیے بھیج دیے ہیں۔
وزارت حکام کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص میں معمولی علامات ہیں جبکہ اس سے ملاقات کرنے والوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے تاکہ ان کے نمونے بھی حاصل کیے جائیں۔
ترجمان وزارت قومی صحت نے کہا کہ تمام صوبوں کو منکی پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف اینٹری پر سخت نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے کانگو اور افریقا کے دیگر مقامات پر ایم پاکس کی نئی قسم کے پھیلنے کو ہنگامی عالمی صورتحال قرار دیا ہے۔ افریقا کے کچھ ممالک میں بچوں اور بڑوں میں ایم پاکس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب تک 13 ممالک میں ایم پاکس کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 517 اموات کی اطلاع سامنے آئی ہیں۔ رواں سال ایم پاکس کے سے سے زیادہ مشتبہ کیسز افریقی ممالک میں 17 ہزار سے زائد رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button