گورنمنٹ ٹی ایچ کیو اسپتال شرقپور میں ڈیوٹی ڈاکٹر کو دوران علاج دم توڑ جانے والی مریضہ کے لواحقین نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
اسپتال کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلڈ پریشر اور ہائپرٹینشن کی مریضہ سیریس کنڈیشن میں ایمرجنسی میں لائی گئی تھی تاہم مریضہ اسپتال میں ہی دم توڑ گئی جس کے بعد لواحقین نے احتجاج کیا اور اس دوران ڈاکٹر عادل پر تشدد بھی کرتے رہے۔
دوسری جانب وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نے گورنمنٹ ٹی ایچ کیو اسپتال شرقپور میں ڈیوٹی ڈاکٹر پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
خواجہ عمران نے کہا کہ مریضہ کے لواحقین کا ڈاکٹرزپرتشدد قابل مذمت ہے، اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کو سکیورٹی کیوں نہیں فراہم کی گئی ہے، مریضوں کیلئے ڈاکٹرز مسیحا ہیں، شہریوں کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہیے۔
اس حوالے سے وزیر صحت نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی جو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔