اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے تین مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
بانی پی ٹی آئی نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کا سابق وزیراعظم ہوں، دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیرا ؤکے تین مقدمات میں حقائق کے منافی ضمانتیں مسترد کیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عبوری ضمانتوں کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں منظور کرے۔
0 31 Less than a minute