سائنس دان پر امید ہیں کہ ایک سادہ خون کا ٹیسٹ نیند میں رکاوٹ کے خطرے(آبسٹرکٹیو سلیپ ایپنویا، او ایس اے) کی پیش گوئی کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
برطانیہ میں تقریبا 15 لاکھ بالغ افراد اس کیفیت کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے انہیں اونچی آواز میں خراٹے آتے ہیں اور سوتے وقت ان کی سانس رک جاتی ہے۔ زیادہ تر مریض دم گھٹنے یا سانس لینے میں مشکل پیش آنے کی صورت میں جاگ جاتے ہیں، جبکہ دیگر افراد دن کے دوران انتہائی تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ اس کیفیت کا اگر علاج نہ کیا جائے تو مریضوں میں دل کی بیماری کا خطرہ 30 فی صد اور فالج کا خطرہ 60 فی صد تک بڑھ سکتا ہے۔
او ایس اے کے پنپنے کے عام عوامل میں عمر، موٹاپا، تمباکو نوشی، شراب نوشی اور ٹائپ 2 ذیابیطس شامل ہیں۔
0 51 1 minute read