پاکستانتازہ ترینعلاقائی

ریاستی ادارے ہمارے رہنماوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان

وانا: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں مقامی امیر مولانا مرزا خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی ادارے ہمارے سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وانا جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی کے امیر مولانا میرزا جان پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہمارے رہنماوں کو پے درپے حملوں کا نشانہ بنانا ریاست کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ ریاستی ادارے سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، ریاستی سیکیورٹی ادارے اپنی ناکامی تسلیم کریں اور پاکستان کو عوام کے لیے محفوظ ملک بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے رہنماوں کو جمہوریت اور آئین کیساتھ کمٹمنٹ کی سزا دی جارہی ہے، کارکن حوصلے بلند رکھیں، اس قسم کے بزدلانہ اقدامات ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button