پاکستانتازہ ترین

دورہ چین میں ہر سطح پر سکیورٹی کا ایشو اٹھایا گیا: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دورہ چین میں حکومتی وفد کے سامنے ہر سطح پر سکیورٹی کا ایشو اٹھایا گیا۔

حالیہ دورہ چین پر وفاقی کابینہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ کے حالیہ دورہ چین میں حکومتی وفد کے سامنے ہر سطح پر سکیورٹی کا ایشو اٹھایا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دورے کے دوران حکومت سے مذاکرات ہوں یا حکومت سے بزنس کمپنیوں کے مذاکرات ہر جگہ سکیورٹی خدشات سے متعلق بار بار بات ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا اچھی بات یہ ہے کہ دورے کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا، جس کی دلیل یہ ہے کہ بہت جلد ایک اعلیٰ سطح کا چینی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا اور سی پیک ٹو تیزی سے آگے بڑھے گا۔

کابینہ ارکان سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ چین کے دورے سے پہلے کئی اجلاس کیے، دورہ چین میں سکیورٹی سے متعلق معاملات ایجنڈے میں سر فہرست تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button