جب بات فیشن کی ہو تو بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا ایک ایسا نام ہیں جو بولڈ انداز اور ہائی گلیم لکس کی بہترین ترجمان ہیں۔
سوناکشی سنہا صرف ٹرینڈ فالو نہیں کرتیں بلکہ وہ خود ٹرینڈ سیٹ کرتی ہیں۔ بھارتی اداکارہ سونم کپور کے بعد اگر بالی وڈ میں کسی کو اپنے گلیمرس لکس کی وجہ سے فیشن آئیکون کہا جائے تو وہ بلاشبہ سوناکشی ہی ہیں۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں پینٹ سوٹ زیب تن کیے اپنی تصاویر جاری کیں جس کے کمنٹ سیکشن میں مداح ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔
سیاہ رنگ کے پینٹ سوٹ میں ملبوس اداکارہ کا لک چیخ چیخ کر باس لیڈی وائبز دے رہا تھا ۔
ڈیزائنر کنیکا گوئنکا کا ڈیزائن کردہ پھولوں کے پیٹرن اور ان پر موجود نفیس کامدانی والا ڈریس اداکارہ نے گولڈن زیورات کے ساتھ پہنا۔
سوناکشی نے سیاہ اور نیلے رنگ کے امتزاج والے کیٹ آئی لائنر اور گلابی رنگ کی لپ اسٹک کیساتھ اپنی دلکشی میں اضافہ کرتے ہوئے اپنے لک کو مکمل کیا
0 36 1 minute read