پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں پولیس اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کرنے والی خاتون برطانوی سفارتکار نکلی

اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر پولیس اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کرنے والی خاتون برطانوی سفارتکار نکلی۔

برطانوی ہائی کمیشن کی تھرڈ سیکرٹری کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں لاپرواہی اور اشارہ توڑنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ہائی کمیشن کی تھرڈ سیکرٹری نے ٹریفک اشارہ توڑا اور تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، سوار پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار امیر داد کاکڑ سکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شاہراہ دستور پر واقعہ پیش آیا تھا اور حادثے میں پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل تباہ ہوگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button