
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما میاں محمود الرشید کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق محمود الرشید کو جیل سیسروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ میاں محمود الرشید کوپیٹ میں درد کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجیکل یونٹ 3کے سربراہ پروفیسریاسین رفیع کل اپینڈکس کا آپریشن کریں گے۔
خیال رہے کہ میاں محمود الرشید 9 مئی کیس میں کیمپ جیل میں قید ہیں۔