اہم خبرپاکستان

وزیراعظم کا ملک میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس، اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاملے پرکل دن 12 بجے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کو بجلی کی طلب و رسد اور لوڈشیڈنگ سےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائےگا، اجلاس میں صوبوں میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button