دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)نے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، اس رینکنگ میں انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا ، پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا نمبر ہے جب کہ کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم پانچویں اورنیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 7 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، پاکستان کے شاہین آفریدی تین درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل رانڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا اور پاکستان کے شاداب خان کا رینکنگ میں 10 واں نمبر ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابراعظم پہلے، بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے جب کہ پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
0 53 1 minute read