متحارب فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح نے ممکنہ مفاہمت کے حوالے سے بات چیت کے لیے چین میں ملاقات کی ہے۔چینی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں دھڑوں کی قیادت نے حال ہی میں چین میں ملاقات کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان کا کہنا تھا کہ دونوں دھڑوں نے مفاہمت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کے لیے چین کا دورہ کیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ دورہ کب کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ طرفین نے مذاکرات کے ذریعے مفاہمت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اہم معاملات پر گفتگو کی اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی تنظیمیں حماس اور فتح ایک دوسرے کی حریف ہیں اور ماضی میں ان کے درمیان تصادم بھی ہوچکے ہیں۔2007 کے پارلیمانی انتخابات میں حماس نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح کو شکست سے دوچار کیا تھا تاہم فتح کی جانب سے انتخابی نتائج تسلیم نہ کیے جانے کے بعد حماس نے فتح کو غزہ سے بے دخل کردیا تھا۔
دونوں دھڑوں کے نمائندوں نے رواں سال روس میں بھی ملاقات کی تھی۔
0 44 1 minute read