
نوشہرہ(بیورورپورٹ )تھانہ مصری باندہ پولیس کی کار لفٹر،سنیچر گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی ۔گروہ کا سرغنہ و ماسٹر مائنڈ گرفتار ۔لوڈر رکشے،موٹر سائیکل، فروختگی رقم برآمد۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ مصری بانڈہ میں مختلف مقامات سے دو عدد لوڈر رکشہ اور موٹرسائیکل ملزم /ملزمان نامعلوم چوری کر کے لے گئے تھے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ محمد اظہر خان اور SP انوسٹی گیشن عالمزیب خان نے سخت برہمی کا اظہار کر تے ہوئے زیر قیادت DSP سید ارشاد علی اکوڑہ سرکل کی سربراہی میں محمد علی خان SHO مصری بانڈہ , رضا خان SI/OII انوسٹی گیشن پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کرجنھوں نے دن رات ایک کرکے گروہ کے سرغنہ،ماسٹر مائنڈ عثمان علی ولد لال باچہ ساکن صوابی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا.ملزم کے قبضہ سے پستول 30 بور لوڈ شدہ پانچ عدد کارتوس موٹر سائیکل 70CC نمبری 4180 L برامد کر کے دوران انٹاروگیشن مزید انکشافات کر کے ایک عدد لوڈر رکشہ موٹرسائیکل ہائے دو عدد کھڑیہیں جس کی نشاندہی پر ان کے مکان سے ایک عدد لوڈ رکشہ نیو ایشیا بمعہ دو عدد موٹرسائیکل 70CC برامد کر کے جبکہ ایک عدد لوڈ رکشہ ملزم نے کسی نامعلوم شخص پر فروخت کیا تھا اور فروخت کی رقم میں سے ملزم عثمان کے حصے کی رقم مبلغ ایک لاکھ روپے جبکہ مزید ایک عدد لوڈ رکشہ از قسم نیو برامد کیے گئے گروہ کے دوسرے ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں ۔جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔