خانپور(کرائم رپورٹر ) چوروں نے بیوہ خاتون اور یتیم بچوں کو بھی نہ بخشا سنگدل چوروں نیگھر کا صفایا کردیا، نقدی، سونا اور بچوں کے کپڑے بھی چور لے اڑے، سماجی حلقوں کا غم و غصے کے ساتھ افسوس کا اظہار، تھانہ خانپور کی حدود موضع نروٹہ میں جمعہ اور ھفتہ کی درمیانی رات مرحوم فیضان ولد اللہ داد کی بیوہ کے گھر سے چور گھس گئے، چوری کی واردات میں یتیم بچیوں 3 سالہ امید اور 5 سالہ علیزہ کی بالیاں اور خیش و اقربا و مقامی آبادی کی جانب سے دی گئی مالی امداد بصورت فطرانہ نقدی مبلغ پچاس ھزار روپے۔۔ اور دیگر گھریلو سامان، بچوں کے سکے و ان سلے پارچہ جات وغیرہ پر چور ہاتھ صاف کر گئے۔ مقامی صحافیوں کو موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ گھر کے باہر گوشت پڑا تھا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چور یا چوروں نے کتے کو مصروف رکھنے کے لے استعمال کیا ھوگا۔ کچھ تالوں کو توڑا اور کچھ کو آری سے کاٹا گیا۔ یاد رہے کہ ان موضعات میں رہائشی مکانات ایک دوجے سے دوری پر واقع ہوتے ہیں جس کا دائرہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ جب کہ گزشتہ شب بارش و بادل کی گھن گرج کی وجہ سے بھی اہل خانہ کو چوروں کی اس کاروائی کی بر وقت مبینہ طور پر خبر نہ ہوسکے حالانکہ بیوہ خاتون، اسکی بوڑھی ساس اور معصوم بچیاں دوسرے کمرے میں موجود تھیں، مقامی سماجی حلقوں نے واقعے پر شدید غم و غصے اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے بیوہ خاتون اور اہل خانہ کو خاندان بھر کی گزر بسر کیلئے قدرے ڈھارس سے محروم کرنے کے واقعے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سخت نوٹس لینے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
0 26 1 minute read