حویلیاں(بیورورپورٹ) تھانہ حویلیاں کے نواحی گاوں پھلوالی میں بدبخت بیٹے نے اپنی حقیقی ماں پر تشدد کرکے ماں کی ہڈیاں توڑ ڈالیں زخمی ماں کو زخمی حالت میں حویلیاں ہاسپٹل پہنچایا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی بزرگ خاتون کو ایبٹ آباد ریفر کر کے بھیجا گیا اس دلخراش واقعہ کی اطلاع علاقہ بھر میں جنگل کی طرح پھیل گی ہر سننے والے شخص اس واقعہ پر استغفار کرتا رہا اور ناخلف بیٹے کی اس غیر انسانی سلوک کی بھرپور مزمت کی تھانہ حویلیاں میں بزرگ خاتون کی رپورٹ کے بعد پولیس نے اس بد بخت شخص کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپہ زنی شروع کردی
0 28 Less than a minute