صحت

نیند کی کمی سے چہرے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

یہ سب کو معلوم ہے کہ نیند ہمارے لیے بہت اہم ہوتی ہے اور اس کی کمی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ہر رات کم از کم 7 گھنٹے سونے کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس سے کم سونے پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟نیند کی کمی کے جسمانی اثرات پر تو کافی پہلے سے تحقیقی کام ہو رہا ہے مگر اب یہ بھی معلوم ہوا کہ اس سے چہرے کا کیا حال ہوتا ہے۔
ایک ٹیکنالوجی کمپنی سمبا نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے انکشاف کیا کہ ناکافی نیند سے چہرے پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے اے آئی کو استعمال کرکے تصاویر تیار کی گئی جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ نیند کی کمی چہرے پر کیسے منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔
آنکھوں کے نیچے گہرے حلقوں سے لے جھریوں تک، ان تصاویر سے اچھی نیند کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔
ان تصاویر کی تیاری کے لیے کمپنی کی جانب سے 2 ہزار افراد میں سروے کرکے ان کی نیند کی عادات کے بارے میں تفصیلات جمع کی گئیں جبکہ چہرے کی جِلد کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔
نتائج سے انکشاف ہوا کہ موجودہ عہد میں 55 سال سے کم عمر افراد نیند کی کمی کے شکار ہیں۔سروے میں شامل خواتین نے بتایا کہ نیند کی کمی کے باعث انہیں چہرے پر ہلکی جھریوں، جِلد ڈھلکنے اور دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
اسی طرح مردوں کی جانب سے بتایا گیا کہ نیند کی سے آنکھوں کے گرد حلقے، خشک جِلد اور دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
سروے کے مطابق ایک رات کی خراب نیند کے بعد ہی ایک تہائی افراد کو سیاہ حلقوں کا سامنا ہوا۔ان نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے محققین نے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرکے تصاویر تیار کیں جن میں دکھایا گیا کہ مختلف عمر کے افراد نیند کی کمی کے شکار ہونے پر کیسے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ طویل عرصے تک ناکافی نیند سے ذہن اور جسم دونوں کو نقصان پہنچتا ہے، یہاں تک کہ جِلد پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ عمر بڑھنے کے ساتھ ہماری شخصیت پر جینز بھی کردار ادا کرتے ہیں، مگر نیند کی کمی سے صورتحال زیادہ بدتر ہو جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button