اسلام آباد: یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130سے کامیابی کے خلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرلیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی این اے 130سے کامیابی کو تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے لاہور ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا۔
انہوں نے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے جس میں نواز شریف کے کامیابی کے نوٹی فکیشن کو غیرقانونی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انتخابی عذرداری پر جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل سماعت کرے گا۔
0 320 Less than a minute