برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کو اسرائیل پر ایران کا حملہ روکنے میں برطانوی کردار پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑگیا۔
گزشتہ دنوں اسرائیل پر ایران کا حملہ روکنے میں برطانیہ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ برطانیہ غزہ میں 33 ہزار افراد کے قتل پر خاموش رہا لیکن ایرانی ڈرون اور میزائلوں سے اسرائیل کو بچانے کے لیے اس نے خوب پھرتی دکھائی۔
اس حوالے سے ایک انٹرویو میں خاتون صحافی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے سوال کیا کہ اگر کوئی دشمن ملک برطانیہ کے کسی قونصل خانے کو تباہ کر دے تو برطانیہ کیا کرے گا؟
ڈیوڈ کیمرون نے جواب دیا کہ ہم جواب دیں گے، ایران نے بھی یہی کیا لیکن اس کا ردعمل بہت بڑا تھا۔