مکہ المکرمہ: بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنی والدہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔انسٹاگرام پر اپنے روحانی سفر کے متعلق مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے جذبات سے بھرپور پوسٹ بھی لکھی ہے۔
حنا خان نے لکھا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ لیل القدر جیسی بابرکت اور بڑی رات میں خانہ کعبہ کے اندر عبادت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ سب لوگ کہہ رہے تھے کہ رمضان کے آخری عشرے میں عمرے کیلئے مت جا اور والدہ کی صحت بھی ٹھیک نہیں تھی لیکن اللہ کی مدد سے سب کچھ ٹھیک ہوگیا۔اداکارہ نے لکھا کہ شاید کسی کی دعا کام آئی ہے جس کی وجہ سے وہ رمضان کا آخری عشرہ اللہ کے بابرکت گھر میں گزار رہی ہیں۔واضح رہے کہ حنا خان اپنے اگلے شوبز پروجیکٹ کنٹری آف بلائنڈ میں نظر آئیں گی۔
0 44 1 minute read