پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری، نوافل کی ادائیگی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عشا کی نماز اور نوافل کی ادائیگی کی جبکہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کی سعادت بھی حاصل کی۔وزیراعظم نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی جبکہ فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔
وزیراعظم کے ہمراہ جانے والوں کی دستاویز حاصل کرلیں، لاہور سے مدینہ کے لیے پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ آپریٹ کیا گیا، طیارے میں کیپٹن زمان اور فرسٹ آفیسرعلی سعید سمیت عملے کے 14 ارکان ڈیوٹیز پر مامور ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 6 سے 8 اپریل تک سعودی عرب میں قیام کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے اور مسجد نبوی میں نماز ادا کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button