چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال نے ہفتے کے روز بتایا کہ ہمارے خاندان میں جنرل عبدالمجید ملک سے لیکر اب تک عوامی سیاست کی ہے اور کبھی وزارت کیلئے خواہشمند نہیں رہے ہیں۔ عید الفطر کے بعد ضلع چکوال کو وفاقی کابینہ میں نمائندگی ملنے کے امکانات روشن ہیں اور اس حوالے سے میرا ایمان اور یقین پختہ ہے کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی طر ف سے ہے۔ وہ اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل ہرچار ڈھاب چوہدری محمد ضمیر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیاست کبھی بھی وزرات ملنے کی مرہونِ منت نہیں رہی جبکہ اس سیکرٹریٹ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ سدا بہار ایم این اے مرحوم جنرل ر مجید ملک کے دور سے وزارتیں متعدد بار یہاں جلوہ گر ہوتی رہی ہیں ۔ اس موقع پرحلقے کے عوام کی ایک بڑی تعداد اپنے مسائل لے کر سیکرٹریٹ پر موجود تھی مختلف لوگوں کے مختلف محکموں میں موجود جائز کام اور مسائل کو حل کرنے کے لیے ایم این اے میجر ر طاہر اقبال موقع پر احکامات صادر کر رہے تھے۔
0 30 1 minute read