انٹرٹینمنٹ

کبھی خوشی کبھی غم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ نے گھر والوں سے بات کرنا کیوں چھوڑ دیا

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک تازہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ بلاک بسٹر فلم کبھی خوشی کبھی غم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن نے اپنے گھر والوں سے بات کرنا چھوڑ دی۔
فلم کے سویٹ کے ڈائریکٹر نکھل اڈوانی نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ لیجنڈری امیتابھ نے فلم کے ایک سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اپنے خاندان سے بات کرنا چھوڑ دی۔
نکھل ایڈوانی کا کہنا تھا کہ فلم کے ایک سین میں امیتابھ کو کاجول سے شادی کرنے پر شاہ رخ خان کو گھر سے نکالنے کا حکم دینا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ اس سین کے دوران امیت جی کی ایک لائن تھی جہاں انہیں کہنا تھا کہ آج تم نے ثابت کر دیا کہ تم میرے خون نہیں ہو، اور اس سین کے لیے امیتابھ کو اپنا لہجہ درست کرنے کی ضرورت تھی۔
کبھی خوشی کبھی غم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، کاجول، امیتابھ بچن، جیا بچن، ہریتھک روشن اور کرینہ کپور خان سمیت دیگر شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button