کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے لاکھوں کروم صارفین کو سائبر حملہ کی نشان دہی کے بعد اپنے برازر اپ ڈیٹ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔ کمپنی کے مطابق سائبر حملے کے سبب ہیکرز صارفین کے کمپیوٹر کا کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔گوگل نے خبردار کیا کہ سائبر مجرمان نقصان دہ پوپ اپ ونڈوز یا ویب سائٹ کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ صارفین کی نجی معلومات تک رسائی حاصل کی جاسکے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کی جانے والی اہم اپ ڈیٹ نے برازر میں موجود نقص کو ختم کیا ہے جس کو صارفین گوگل کروم برازر کے سیٹنگز کے حصے میں جاکر حاصل کر سکتے ہیں۔
گوگل کے مطابق کروم کے ابتدائی ورژن میں موجود یہ نقص سائبر حملہ آوروں کو ایک ایچ ٹی ایم ایل پیج کے ذریعے صارفین کی ڈیوائس پر حملہ کرنے میں مدد دیتا تھا۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے نقص کے متعلق واضح طور پر نہیں بتایا گیا۔
عموما جب اسکرین پر کوئی جعلی ایچ ٹی ایم ایل پیج نمو دار ہوتا ہے جو دکھنے میں تو عام ویب سائٹ سا ہوتا ہے لیکن صارف کے اس پر کلک کرنے کے بعد ہیکرز کمپیوٹر پر قبضہ کرتے ہوئے معلومات چرا سکتے ہیں۔
یہ ایچ ٹی ایم ایل پیج بطور پوپ اپ بھی سامنے آسکتے ہیں اور صارفین کو تازہ ترین اینٹی وائرس سافٹ ویئر یا برازر ڈان لوڈ کرنے کے متعلق کہہ سکتے ہیں لیکن اس کے بجائے ایسے سافٹ ویئر ڈان لوڈ کر دیے جاتے ہیں جس سے ہیکرز صارفین کا ڈیٹا چرا لیتے ہیں۔
0 47 1 minute read