پاکستانتازہ ترین

ٹورنٹو ائیرپورٹ پر گرفتار پی آئی اے ایئر ہوسٹس معطل

لاہور: ٹورنٹو ائیرپورٹ پرکسٹمز کے زیرحراست پی آئی اے ایئر ہوسٹس کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔
حنا ثانی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔ آج شام پاکستان پہنچنے والی فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کی جائیں گی۔
پی آئی اے کی پرواز نمبر 789 پر تعینات فضائی میزبان پاکستان سے کینیڈا پہنچی تھی اور اسے ممنوعہ اشیا کی موجودگی کے باعث زیرحراست رکھا گیا تھا۔ فضائی میزبان کو کافی دیر تک پوچھ گچھ کے بعد کسٹمزحکام نے ریلیز کیا تھا۔
حنا ثانی کو واپسی کی پرواز نمبر پی کے 798پربطور فضائی میزبان تعینات نہیں کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button