فتح جنگ (بیورو رپورٹ) محکمہ جنگلات کی ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی سینکڑوں من سرکاری لکڑ پکڑ لی ٹمبر مافیا کی ہاتھا پائی جان سے مارنے کی دھمکیاں تفصیلات کے مطابق ایس ڈی ایف او فتح جنگ ملک لیاقت حیات کی سربراہی میں ایس ڈی ایف او اٹک عثمان احمد خان،ڈسٹرکٹ ریڈ پارٹی انچارج سبط عباس شاہ،کالا چٹا بلاک آفیسر خالد خان،بلاک آفیسر فیصل مسعود خان،محمد سلیم نیازی اور فتح جنگ اٹک ۔جنڈ فارسیٹ سب ڈویژن کے سٹاف نے ٹمبر مافیاکے خلاف بھر پور ایکشن لیا اور مختلف ٹالوں سے لاکھوں روپے کی سرکاری لکڑی برامد کرکے مالکان کے خلاف تھانہ باہتر میں ایف آئی آر درج کرادی تفصیلات کے مطابق پہلی کاروائی میں کرمال گائوں میں غیر قانونی لکڑی سٹاک پر ریڈ کیا جوکہ سرکاری جنگل سے 800میٹر کے فاصلے پر ہے عمران ولد نور محمد ساکن کرمال داخلی گھگڑ کے قبضے سے سرکاری لکڑ جسمیں تقریباََ50 من لکڑی از قسم کہو،پھلائی کو پکڑ کر پرائیویٹ گاڑی میں لوڈ کرکے تھانے لے آئے دوسری کاروائی میں گھگڑ گائوں کے اظہر ولد حق نواز ،اختر ولد گودڑاور دو نامعلوم افراد جوکہ سرکاری جنگل سے لکڑی کاٹ کر یہاں فروخت کرتے ہیں محکمہ جنگلات کی چھاپہ مار ٹیم کو دیکھ کر ان سے الجھ پڑے اور فارسٹ گارڈ بابر علی کی وردی پھاڑ دی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے زمین کا مالک اور ملزمان ملی بھگت سے سرکاری لکڑ فروخت کرتے تھے انکے سٹاک سے 100 من لکڑی برامد ہوئی جبکہ تیسری کاروائی میں ڈھوک ماچھی گائوں میں غیر قانونی سٹاک جوکہ جنگل سے500 میٹر پر ہے عقیل خان ولد اسحاق خان ساکن میرا داخلی گھگڑ ،توقیر خان ولد اسحاق خان ساکن میرا داخلی گھگڑ ،مظہر ولد وارث ساکن ڈھوک کرمال ڈاخلی گھگڑ جوکہ سرکاری جنگل قریب ہونے کی وجہ سے رات کے اندھیرے میں سرکاری لکڑی کاٹی تھی موقع سے 200 من لکڑی پکڑی گئی جسکو پرائیویٹ گاڑیوں میں لاد کر لے جارہے تھے کہ عقیل خان ،توقیر خان دونوں مسلح پسٹل 30 بور اور 4 نامعلوم اشخاص کے ہمراہ موقع پر آگئے اور آمادہ فساد ہوئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے مگر ملازمین کی تعداد زیادہ ہونے سے گالم گلوچ کرتے موقع سے فرار ہوگئے ملزمان سے لاکھوں روپے کی سینکڑوں من لکڑی برآمد کرکے مقدمات درج کرلیا ایس ڈی ایف او فتح جنگ ملک لیاقت حیات نے کہا کہ ٹمبر مافیا کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے کسی کو سرکاری جنگل سے لکڑ کاٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی سرکاری جنگل کی حدود سے آٹھ کلو میٹر کے ایریے میں لکڑی کے ٹال نہیں بنائے جاسکتے ۔
0 23 2 minutes read