
نئی دہلی: بھارت میں آئندہ انتخابات کے سلسلے میں سابق بھارتی کرکٹ کے کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے سابقہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا نام بطور امیدوار تجویز کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر بھارتی سیاست میں حصہ لینے کو تیارہیں ، ایک رپورٹ کے مطابق مبینہ طورپر ثانیہ مرزا آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر حیدرآباد سے امیدوار کے طور پر حصہ لے رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حیدرآباد سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کے مدمقابل کانگریس پارٹی ثانیہ مرزا کو انتخابی دنگل میں اتارنے پر غور کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اجلاس میں ثانیہ مرزا کا نام بھی زیر غور لایا گیا، آئندہ انتخابات میں امیدوار کے لیے ثانیہ مرزا کا نام سابق بھارتی کرکٹ کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے تجویز کیا ہے۔