کالم

ہدیہ افطار، باعث افتخار اور پی ٹی وی.

.اسلام نے معاشرے میں بہبود کا ایک جامع تصور دیا ہے کہ تم سے بہترین وہ ہے جو دوسروں کے لیے مفید ہے، یہ ایک وسیع البنیاد معاشرتی پہلو ھے، جو تمام معاشروں میں کسی نہ کسی طرح موجود ھوتا ھے، قدرتی آفات ھوں یا جنگ و جدل، کمزور معاشی معاشرہ ھو یا وسائل میں عدم توازن غربت اور پسماندگی میں اضافہ ھوتا ھے، ایسے میں بعض لوگ اجتماعی اور انفرادی طور پر دوسرے انسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں جو بلاشبہ ایک عظیم کام ھے، اس خیر خواہی کے جذبے میں مسلم ممالک ھمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، اگرچیکہ کہ یہ کام حکومتی سطح پر منظم طریقے سے ھونے چاھئیں مگر دنیا کی کوئی بھی حکومت سماجی طبقات کی شمولیت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتی، دنیا میں کمیونٹی ویلفئیر کی بنیاد پر ہی قوموں نے ترقی کی ہے، دین اسلام نے تو اخلاق کی تشریح میں اسی بہبود کو شامل کیا ہے، محسن انسانیت سیرت النبی کی کتاب ھے اس میں ایک شخص کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چودہ سوالات پر ایک مکالمہ درج ہے جس میں ایک سوال کہ اسلام کا کلی اخلاق کیا ہے، جواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بھوکوں کو کھانا کھلانا اور پاکیزہ گفتار، آپ اس بات سے خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بھوک، افلاس اور پسماندگی میں دوسرے کا خیال کرنا کتنا اہم ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل صفہ کے لیے، بیواؤں، یتیموں اور مسکینوں کے لیے کیا احکامات فرمائے وہ بھی ھم سب کے سامنے ہیں، حضرت خدیجہ نے ایک مرتبہ آپ سے کہا کہ آپ کو کسی قسم کا گزند نہیں پہنچ سکتا کیونکہ آپ یتیموں، کمزوروں اور مسکینوں کے والی ہیں گویا یہ عمل اپنی نوعیت کا واحد ذریعہ ہے جو ہر صاحب استطاعت اور صاحب ثروت کو دنیا اور آخرت میں عزت و تکریم دے سکتا ہے،
یوں تو پاکستان میں کئی فلاحی ادارے، اور انفرادی طور لاکھوں افراد دوسروں کے کام آتے ہیں اور اس کی عملی صورت 2005 ء کے زلزلے، سیلاب اور کسی ناگہانی آفت میں سب نے بخوبی ملاحظہ کی، حال ہی میں زکوٰة فاؤنڈیشن امریکہ نے اپنے مخیر حضرات کے اجتماعی تعاؤن سے پاکستان میں فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، 2022ء میں آنے والے سیلاب میں زکوٰة فاؤنڈیشن آف امریکہ نے سندھ کے اندر سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے بھرپور منصوبے شروع کیے، اور بلا تخصیص رنگ و نسل اور مذھب تقریبا دو سو زائد گھر تعمیر کیے، جن میں سینکڑوں ھندوؤں کے گھر بھی شامل ہیں، اس کے علاؤہ یہ تنظیم اجتماعی اور انفرادی سطح پر ضرورت مندوں اور غریب طبقے کے لیے ایک بڑا سہارا بنی ھے، اس کا پاکستان میں آغاز ایک نعمت سے کم نہیں، بنیادی طور پر یہ تنظیم ترک بیس ھے مگر مختلف ممالک میں مخیر حضرات اور پاکستانی کمیونٹی اس کی دست راست ھے، کنٹری ڈائریکٹر فضل الرحمان صاحب، امریکہ میں موجود ایڈوائزر فرخ رضا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ترکیہ کے برادر جناب خلیل دمیر زکوٰة فاؤنڈیشن آف امریکہ کے روح رواں ہیں، ان کی کاوشوں سے پاکستان میں اس کا آغاز کیا گیا، جہاں کئی ارفنز اور مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کی جاتی ہے، اس فلاحی ادارے کا نام ”زکوٰة فاؤنڈیشن” ھے اس کا ھرگز مطلب یہ نہیں کہ یہ صرف زکوٰة سے یہ کام کرتے ہیں بلکہ مخیر حضرات اور مسلم جذبہ خدمت انسانی کے تحت کام کیا جاتا ہے، یہ نہ صرف ھماری معاشرتی بہبود بلکہ پاکستان میں کام کرنے کے لحاظ سے بھی آیک امید کی کرن ھے، جس پر ھم اس فاؤنڈیشن کے روح رواں محترم بردار فضل الرحمان، محترم فرخ رضا اور ترکیہ کے بردار خلیل دمیر کے شکر گزار ہیں،حال ہی میں زکوٰة فاؤنڈیشن آف امریکہ نے پاکستان ٹیلی ویژن کے تعاون سے وسیع پیمانے پر ”ھدیہ افطار” کے نام سے ایک مشترکہ فلاحی کام شروع کیا، جس میں جنرل مینیجر پی ٹی وی اکیڈمی، سپورٹس اور فلم ڈویژن جناب عمران صدیقی صاحب نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، اس پروگرام کے تحت پی ٹی وی اسلام آباد کے چاروں سینیٹرز پی ٹی وی اکیڈمی، پی ٹی ھوم، پی ٹی وی ھیڈ کوارٹر اور پی ٹی وی نیوز میں موجود تمام سیکورٹی گارڈز، جن کی محدود تنخواہیں اور مراعات کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہتے ہیں آن کے لیے ھدیہ افطار ڈنر پروگرام شروع کیا جو انتہائی کامیابی سے جاری ہے، اس پروگرام کے تحت زکوٰة فاؤنڈیشن آف امریکہ کے تعاون سے انتہائی منظم، دوسروں کی عزت نفس اور عزت و تکریم کا خیال کرتے ہوئے افطار ڈنر دیا جاتا ہے، اس میں یہ احتیاط بھی ملحوظ خاطر رکھی گئی ہے کہ تمام کھانے اعلیٰ معیار کے ساتھ یہیں تیار کیے جاتے ہیں اور کسی بھی اچھے گھر کی طرح تمام کوالٹی فوڈ کا خیال رکھا جاتا ہے، پی ٹی وی کے ملازمین، یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور دیگر ویلینٹرز معزز طریقے سے ان افراد کو افطار ڈنر کرواتے ہیں، یہ نہایت خوش آئند بات ہے کہ اس میں قریب کی غریب بستیوں کے افراد کو بھی شامل رکھا گیا ہے، پی ٹی وی ایک ریاستی ادارہ ھے جہاں اس کی نشریات، پیغام اور کاوشیں ریاست اور عوام کے لیے ھوتی ھیں وہاں سماجی بیداری، تربیت اور عملی طور پر اس میں شامل ھو کر عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملانا پی ٹی وی کا منفرد اور قابل تعریف اعزاز ھے، پی ٹی وی کی اعلیٰ انتظامیہ، آفیسران، مینجنگ ڈائریکٹر جنرل مینیجرز اور ڈائریکٹرز نے اس عمل کو خود شریک ھو کر چار چاند لگا دئیے، پاکستان مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا گلدستہ ہے جس کو پی ٹی وی ھمیشہ نکھارتا اور ترجیح دیتا ہے، فن و ثقافت ھو کہ عوامی احساسات اور جذبات ان کی بہترین عکاسی ھی پی ٹی وی کا مشن ہے، ریاست کے ہر ادارے کی مضبوطی اور ترجمانی اس کی اولین ترجیح ہے، جس میں پی ٹی وی ایک منفرد مقام رکھتا ہے، ھدیہ افطار دراصل پی ٹی وی کے لئے اور یہاں کام کرنے والے غریب طبقات کے لیے باعث افتخار ھے جس کے لیے زکوٰة فاؤنڈیشن آف امریکہ، پی ٹی وی کی انتظامیہ اور جنرل مینیجرز اور خصوصاً جنرل مینیجر اکیڈمی عمران صدیقی لائق صد تحسین ہیں، جس سے سماجی خدمت اور ایک منفرد سرگرمی کی تربیت کا ایک عمل شروع ہوا، ھم زکوٰة فاؤنڈیشن آف امریکہ کو پاکستان میں ویلفئر مشن شروع کرنے پر مبارکباد باد پیش کرتے ہیں، تم سے بہترین وہ ہے جو دوسروں کے لیے مفید ہے، رمضان المبارک اس خدمت، صبر اور احساس کا مجموعہ ہے جو دنیا و آخرت کے لیے بڑا ساماں مہیا کرتا ہے، خوش بخت ہیں وہ لوگ جو خود اپنے ھاتھوں سے یہ خدمت انجام دیتے ہیں جس محبت، مروت اور رواداری میں اضافہ ھوتا ھے، دوسروں میں آسانیاں تقسیم کرنا ایک بڑا شرف ھے اور آسانیاں تقسیم کرنے والے لوگ مینارہ نور ہیں، خدا کرے یہ مشعل یونہی جلتی رہے اور اس امید کی کرن سے روشنیاں بڑھتی رہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button