پاکستانتجارت

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کیخلاف استثنی مانگیں گے: مصدق ملک

حکومت کی جانب سے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف استثنی کی درخواست کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع نے بتایاکہ نگران حکومت نے امریکی پابندیوں کیخلاف درخواست دائر کرنے کا پلان مخرکیاتھا۔
ذرائع نے بتایاکہ درخواست دائرکرنے کا پلان جیوپولیٹیکل صورتحال کے باعث موخرکیا گیا تھا اور منسٹریل اوورسائٹ کمیٹی نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق فیصلے کیے تھے۔
اس حوالے سے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک کا کہنا تھاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف استثنی مانگیں گے اور پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کیخلاف سیاسی وتکنیکی دلائل دیکر استثنی لینے کی کوشش کریں گے اور اس کیلئے بھرپور لابنگ کریں گے، گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیرجلد شروع کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button