پاکستانتازہ ترین

رواں برس کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا

اسلام آباد:سال 2024 کا پہلا چاند گرہن کل 25مارچ کو ہوگا۔
چاند گرہن پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، اس جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا، اس سے چاند کا کوئی حصہ چھپتا نہیں،اس طرح کے چاند گرہن کو پینمبرل چاند گرہن کہا جاتا ہے، پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑتی ہے۔
یہ چاند گرہن امریکہ، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا جبکہ پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اس کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا۔چاند گرہن 25 مارچ کو صبح 9 بجکر 53 منٹ پر شروع ہوگا جودوپہر 12 بجکر 12 منٹ پر عروج کو پہنچے گا ،چاند گرہن کا اختتام دوپہر 2 بجکر 32 منٹ پر ہوگا، مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے 40 منٹ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button